ترال: ترال میں بوتھ لیول افسروں کی آگاہی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ میٹنگ میں ترال علاقے کے سبھی بی ایل اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کس طرح نئے ووٹروں کا اندراج کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کیا طریقۂ کار اختیار کیا جا سکتا ہے۔ Organized Awareness Meeting for Booth Level Officers in Tral
یہ بھی پڑھیں:
میٹنگ میں اے ڈی سی نے بی ایل اوز کے استفسارات کا جواب بھی دیا میٹنگ میں ترال اور آری پل تحصیلوں کے تحصیلدار بھی شامل رہے۔ اس دوران بی ایل اوز نے میٹنگ کو اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ان کے مختلف تحفظات کا ازالہ ہوا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ ADC Tral Shabir Ahmad Raina نے بتایا کہ نئے ووٹروں کے اندراج کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پہلی بار ووٹر لسٹوں میں آدھار کارڈ بھی لنک کیا جا رہا ہے۔