ETV Bharat / state

Manzoor Ganie On Aripul Tourism آری پل علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جائے: منظور گنائی - ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے چار دیہات، شکارگاہ، آری پل، نارستان اور پنر کو سیاحتی نقشے پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 9:56 AM IST

آری پل علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جائے: منظور گنائی

ترال: جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے وادی کشمیر میں نئے مقامات کو سیاحتی مقامات پر لانے کے لیے کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں پہلے ہی دہی علاقوں میں ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے اعلانات کیے گئے ہیں۔ وہیں ترال علاقے میں ایل جی انتظامیہ نے چار دیہات شکارگاہ، آری پل، نارستان اور پنر کو سیاحتی نقشے پر اعلان کیا تھا۔ تاہم ایل جی انتظامیہ کے اعلان کے بعد کئی مہینے گزرنے کے باوجود اس حوالے سے زمینی سطح پر کوئی خاص پیش رفت دیکھائی نہیں دے رہی ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگوں میں طرح طرح کے خدشات پائے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : Welfare Measures حکومت کے فلاحی اقدامات سے عوام فائدہ حاصل کریں: منظور گنائی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آری پل کے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ سرکاری سطح پر اعلان ہونے کے بعد مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم ان علاقوں میں ٹورازم کے حوالے سے زمینی سطح پر کوئی خاص کام دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ منظور گنائی نے بتایا کہ سیاحت کو فروغ دینے سے یہاں عام لوگوں کی اقتصادی حالت بہتر ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ آری پل علاقہ پچھلے برسوں کے دوران اقتصادی طور پسماندہ رہا ہے اور اس لیے یہاں کے لوگ سیاحت کو ہی ایک متبادل سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناگہ بیرن کا معروف سیاحتی مقام اگر سیاحتی نقشے پر لایا جائے تو لوگ پہلگام اور گلمرگ کو بھول جائیں گے اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ اس علاقے کو بھی سیاحتی نقشہ پر لاییے تاکہ آری پل کا نقشہ تبدیل ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.