متاثر افراد کے مثبت ٹیسٹز سامنے آنے کے فوراً بعد انتظامیہ کے افسروں نے انہیں ضروری قرنطین مرکز میں منتقل کیا ہے وہیں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا ہے تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اس موقع پر آج طبی اور نیم طبی عملے کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کر کے علاقے کا معاٸنہ کیا۔
بعد میں متاثرہ افراد کے گھر اور دیگر کئی جگہوں پر فیمگیشن کا چھڑکاؤ بھی عمل میں لایا گیا۔
واضح رہے کہ متاثرہ افراد کا سفری پس منظر ہے یہ لوگ دہلی سے یہاں آئے تھے۔