ETV Bharat / state

ترال میں عسکری معاون گرفتار - انصار الغزوۃ الہند

پولیس بیان کے مطابق عادل احمد حجام ساکن رٹھسونہ ترال نامی اس معاون سے کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا ہے اور اسکا تعلق ممنوعہ تنظیم انصار الغزوۃ الہند سے بتایا جاتا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 7:10 PM IST

سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے ترال میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ہتھیاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والے ایک عسکری معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق عادل احمد حجام ساکن رٹھسونہ ترال نامی اس معاون سے کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا ہے اور اسکا تعلق ممنوعہ تنظیم انصار الغزوۃ الہند سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ترال علاقے میں اس تنظیم کی احیاء نو اور اس تنظیم کو مزید فعال بنانے میں عادل متحرک تھا۔
پولیس نے گرفتار کئے گئے عسکری معاون کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 72/2020درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.