پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کھامری علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک معمر شہری ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ یسپتال متتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک آٹو شوپیاں سے پلوامہ کی طرف آ رہا تھا جبکہ پلوامہ سے دسٹڑ گاڑی شوپیان کی طرف جارہی تھی اور دنوں کے درمیان کھامری علاقے میں ٹکر ہوگئی ۔اس ٹکر میں ایک معمر شہری ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمی کو فوری طور پر ضلع سپتال پلوامہ علاج کے لیے منتقل کردیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہیں۔
زخمیوں ہونے والے افراد کی شناخت غلام حسن بٹ، عبدالغنی شیخ، راجہ بانو زوجہ عبدالغنی شیخ، عبدالحمید بٹ، عمران مشتاق ان سب کا تعلق ضلع کے بنڈزو علاقہ سے ہے جبکہ اس حادثہ میں بشیر احمد بھی زخمی ہوا ہے جس کا تعلق ضلع کے آریگام ہے اور سبھی اس وقت ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالغنی شیخ ولد ثنا اللہ شیخ کے بطور ہوئے ہے جو کہ بنڈزو علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں کس درج کرکے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: Road Accident In Budgam بڈگام میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی
واضح رہے کہ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔