جموں و کشمیر، ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری کے مضافات میں ٹھاٹھری انتظامیہ نے آج یک روزہ پیرا گلائیڈنگ ٹرائل کا اہتمام کیا، جس کا مقصد سیاحوں کو ریاست کی طرف راغب کرنا تھا۔
ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر امین زرگر نے کہا کہ اگرچہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن ٹھاٹھری ڈوڈہ کے خوبصورت پہاڑ اور وسیع علاقے ایڈونچرز کھیل کے لیے سب سے زیادہ دلکش اور مناسب ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس ایڈونچر کھیل کا انعقاد یہاں پہلی دفعہ کیا جارہا ہے، حالانکہ اس کے لیے یہاں بہت زیادہ صلاحیت بھی موجود ہے، اب تک یہ واحد جگہ ہے جہاں پر پیرا گلائیڈنگ ٹرائل کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے چناب ریجن میں سرگرمی کے لیے مزید مقامات کی نشاندہی کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چناب ریجن کے نوجوان اس قسم کی سرگرمی اپنائیں جس میں مزید سیاحتوں کو راغب کرنے کی صلاحیت موجود ہو، ہم مقامی نوجوانوں کو تربیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اس سرگرمی کو اپنائیں۔