ETV Bharat / state

Officials Absent During Gram Sabha in Pulwama: پلوامہ، گرام سبھا میں افسران کی غیر حاضری پر عوام برہم

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 6:07 PM IST

جموں و کشمی رکے دیہی علاقوں کی منصوبہ بند تعمیر و ترقی کے لئے گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے، تاہم بعض لوگوں کو ماننا ہے کہ ’’محض خانہ پری کے لیے ہی گرام سبھا کا انعقاد Officials Absent during Graham Sabha in Pulwamaعمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘

پلوامہ، گرام سبھا میں افسران کی غیر حاضری پر عوام برہم

ضلع پلوامہ کے مُرن علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے گرام سبھا کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا، Graham Sabha in Pulwamaتاہم مقامی لوگوں نے گرام سبھا میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج Pulwama residents protest over Absence of officials During Graham Sabha کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مُرن علاقے میں گرام سبھا منعقد کیے جانے کے اعلان کے بعد علاقے کے ذی شعور لوگ گرام سبھا میں شرکت کے لیے پہنچے۔

لوگوں نے بتایا کہ ’’ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی افسر یا نمائندہ نہیں بھیجا گیا جس کے سبب لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔‘‘

مقامی باشندوں نے بتایا کہ گرام سبھا کے دوران انہوں نے بھی انتظامیہ سے علاقے میں بجلی، پانی، سڑک اور ہیلتھ سروسز کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی درخواست کا تہیہ کیا تھا، اور ان مسائل کا ازالہ کرانے کی غرض سے ہی لوگوں نے گرام سبھا میں شرکت کی، تاہم افسران کی غیر حاضری سے نہ صرف لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہو گیا بلکہ لوگ اپنے مسائل ایک بار پھر حکام تک نہیں پہنچا سکے۔

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’دیہی علاقوں کی منصوبہ بند تعمیر و ترقی کے لئے گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے، تاہم گرام سبھا میں ملازمین کی غیر حاضری سے یہ تاثر اخذ کیا جا رہا ہے کہ محض خانہ پری کے لیے ہی گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے گرام سبھا میں افسران کی غیر حاضری کا سنجیدہ نوٹس لینے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.