پامپور: سوشل ویلفیر اینڈ ڈیولوپمنٹ کمیٹی لالپورہ پانپورکی جانب سے آج لالپورہ کی جامع مسجد میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس دوران ویلفیر اینڈ ڈیولوپمنٹ کمیٹی کے ممبران نے کمیٹی کے نئے چیرمین کو منتخب کیا۔ پروگرام کے دوران سوشل ویلفیر اینڑ ڈیولوپمنٹ کمیٹی کے لۓ چیرمین کے علاوہ کمیٹی ممبران کو حلف دلایا گیا ہے۔حلف برداری کی رسم اوقاف کییٹی کے سابق چیرمین علی محمد ڈار نے انجام دی ہے۔پروگرام میں امام و خطیب جامع مسجد اور معزز شہریوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مزید پڑھیں:Meeting For Current Financial Year: ترال میں رواں مالی برس کے لیے میٹنگ کا انعقاد
واضح رہے کہ مزکورہ کمیٹی پچھلے چھ سالوں سے گاوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اور چھ سال کا معیاد مکمل ہونے کے بعد اب اس کمیٹی کا نئے سرے سے قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں بشیر احمد ڈار کو سوشل ویلفیر اینڑ ڈیولوپمنٹ کمیٹی کے چیرمین کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ جبکہ بطور کمیٹی ممبران کے لۓ انیس ممبران کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔