پلوامہ: انسپکٹر جنرل آف سی آر پی ایف، ایم ایس بھاٹیہ نے آج ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف 183 بٹالین کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ملٹی پرپز انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔IG Crpf MS Bhatia visits pulwama
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ میتھیو اے جان،ڈی آئی جی ایس کے آر آلوک اوستھی،ایس ایس پی پلوامہ،سی ای او 183 اور 182 بٹالین بھی موجود رہے۔ اس موقع پر آئی جی کو سی ای اور 183 بٹالین کی جانب سے کیمپ میں جاری کاموں کو پاور پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلات فراہم کی جس پر آئی جی نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں ایسے ہی کام انجام دیا جائے گا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف سی آر پی ایف، ایم ایس بھاٹیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس ملٹی پرپز انڈور اسٹیڈیم کو تعمیر کرنے کا مقصد ہے کہ جوان ہر موسم میں اپنے آپ کو تندرست رکھ سکے۔Multi purpose Indoor Stadium in 183 Crpf Battalion
انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا سی آئی او 183 نے کیمپ میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے اور ان کا ایک سال بھی یہاں مکمل ہو جس پر آئی جی نے انہوں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بٹالین عسکریت پسندوں کے خلاف ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا سی آر پی ایف اور عوام کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کے لیے سی آر پی ایف لوگوں کی وقتاً فوقتاً مدد کرتے ہیں جبکہ عوام کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، جس کے لئے مرکزی حکومت انہیں امداد دیتی رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: Anantnag Encounter اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم ختم
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بڑی تیزی سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے لگاتار وادی کشمیر میں فوج کی جانب سے کامیاب آپریشن انجام دیے جا رہے ہیں جبکہ عسکریت پسندوں کی تعداد میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ CRPF MS Bhatia on Militancy In Kashmir