ETV Bharat / state

Nowdal Teerath Yatra Puja held at Tral ترال کے نودل میں سالانہ پوجا پاٹ کا اہتمام - سالانہ پوجا پاٹھ کا اہتمام ہوا

اس موقع پر انتطامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے مناسب سیکورٹی اور دیگر انتظامات رکھے تھے مقامی ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ اور ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بھی حاضری دے کر پنڈت برادری کو مبارک باد پیش کی ۔Nowdal Teerath Yatra Puja

ترال ۔ نودل میں سالانہ پوجا پاٹ کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 11:50 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے نودل ترال میں آج نودل چورم نامی سالانہ پوجا پاٹھ کا اہتمام ہوا جس میں ترال کے مقامی پنڈت برادری کے ساتھ ساتھ مہاجر پنڈتوں نے بھی شمولیت کر کے دعائیہ مجالس میں شرکت کی۔ مقامی مسلمانوں نے سالانہ پوجا پاٹ میں شمولیت کر کے بھائی چارے کی قندیل زندہ رکھا۔ اس موقع پر انتطامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے مناسب سیکورٹی اور دیگر انتظامات رکھے تھے مقامی ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ اور ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بھی حاضری دے کر پنڈت برادری کو مبارک باد پیش کی ۔

ترال ۔ نودل میں سالانہ پوجا پاٹ کا اہتمام

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنڈت برادری کی جانب سے ڈاکٹر رمیش بھٹ نے پورے ملک کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہونے کے بعد یہ پوجا جسکو عرف عام میں نودل چورم کے نام سے جانتے ہیں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ نودل میں موجود یہ تیرتھ استھان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔اوتار سنگھ ترالی نے بتایا کہ نودل میں جس بھائی چارے کی مثال پیش آگئی ہے کشمیریت یہی ہے اور اسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے اختتام پر یہ پوچا برسوں سے کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا عملی طور پر ختم، جموں سے کسی بھی یاتری کو اجازت نہیں دی گئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.