ETV Bharat / state

نورپورہ علاقہ کو ملا اسپورٹس گراؤنڈ، زمین منتخب - ڈی سی پلوامی بشارت قیوم

Sports Stadium Noorpora کھیل میدان کی منظوری پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جدید خطوط سے لیس اس کھیل گاہ کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع ہوگا۔

noorpora-awantipora-got-sports-ground-land-selected
نورپورہ علاقہ کو ملا اسپورٹس گراؤنڈ، زمین منتخب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 8:44 PM IST

نورپورہ علاقہ کو ملا اسپورٹس گراؤنڈ، زمین منتخب

اونتی پورہ(پلوامہ):پورے ملک کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع بھر میں جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس یاترا کے تحت انفارمیشن ایجوکیشن اور کمیونکیشن وینز مرکز کے بہبود سے متعلق اہم پروگراموں کے بارے میں معلومات کو عام کرنے کے مقصد سے ملک کے کونے کونے میں جا رہی ہیں۔جموں و کشمیر میں اس یاترا میں دن بدن تیزی آتی جا رہی ہے۔ یاترا کے ایک حصے کے طور پر بڑی تعداد میں لوگ برسرِ موقع فراہم کی گئی خدمات کو حاصل کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ضلع کے نورپورہ اونتی پورہ میں بھارت وکست پروگرام منعقد ہوا، جس دوران یہاں کے مقامی نوجوانوں نے موقع پر موجود افسران کی نوٹس میں کھیل گاہ کی عدم موجودگی کے حوالے سے معاملہ لایا اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے موقع پر ہی نوجوانوں کی اس مانگ کو پورا کرنے کے احکامات صادر کیے۔ کھیل میدان کی منظوری پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسے یہاں نوجوان کھلاڑیوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوگی اور وہ کھیل سرگرمیوں میں اچھی طرح شرکت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس اعلان کے بعد ہی نورپورہ اور اس کے مضافات میں کھلاڑی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اب نورپورہ میں جدید خطوط سے لیس ایک کھیل گاہ کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع ہوگا۔بتادیں کہ ایل جی انتظامیہ نشے اور دیگر بری عادات سے چھٹکارہ کے لیے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف مائل کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.