پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گونگوہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے لوگ محمکہ جل شکتی سے نالاں ہیں۔ ماہ محرم شروع ہوگیا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ضلع پلوامہ کے گونگوہ علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ محمکہ جل شکتی سے نالاں ہیں۔
ضلع پلوامہ کے گونگوہ علاقہ کی اکثر آبادی شیعہ فرقے سے وابستہ ہے اور اس وقت ماہ محرم بھی جاری ہے۔ علاقے کے لوگوں نے کئی بار انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ ان ایام کے دوران اس علاقے میں بجلی، پانی اور دیگر سہولیات یقینی بنائی جائیں تاکہ ان ایام کے دوران علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وہی گچھ روز قبل اس علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کے بارے میں ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر شائع کی تھی جس کے بعد آج محمکہ بجلی کی ٹیمیں علاقے میں متحرک نظر آئی اور جگہ جگہ علاقے میں لائٹس نصب کی گئیں۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بی ڈی سی وائس چیئرمین سرور احمد میر کا شکریہ ادا کیا۔ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں لائٹس نصب کروانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقے سے ایک ندی گزرتی ہے جس کا پانی آلودہ ہے اور ہمیں مجبوراً یہی پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس سے علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لیے پینے کے صاف پانی کا کوئی معقول انتظام کیا جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:
Water Shortage in Sopore: سوپور میں محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ