جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سبھی پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سبقت کا سلسلہ بدستوری جاری ہے ساتھ ہی عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے آج کل وادی کے ہر ضلع میں پرچہ نامزدگی کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے وہیں ضلع پلوامہ کے بلاک پانپور میں اس سلسلے میں کافی کم سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
بلاک پامپور میں اگرچہ 23 نومبر سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم آج تک ڈی ڈی سی نشست کے لیے اب تک صرف دو خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں۔ مذکورہ خاتون امیدواروں میں سے ایک کا تعلق جموں و کشمیر 'اپنی پارٹی' سے ہے، جبکہ دوسری خاتون امیدوار بحثیت آزاد امیدوار میدان میں اتری ہیں۔
مزید پڑھیں:
وحید الرحمٰن پرا 15 دن کی ریمانڈ میں
واضح رہے کہ بلاک پانپور کی نشست خواتین امیدواروں کے لیے محفوظ رکھی گئی ہے۔جہاں سے صرف خواتین امیدوار ہی اپنی پرچہ نامزدگی داخل کر سکتی ہیں۔