ETV Bharat / state

Demand for Scientific Garbage Disposal: سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ڈسپوز کیے جانے کا مطالبہ - کشمیر میں بیشتر ڈمپنگ سائٹس

وادیٔ کشمیر میں بیشتر ڈمپنگ سائٹس Kashmir Garbage Dumping پر غیر سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ جمع کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف آب و ہوا آلودہ ہو رہے ہیں بلکہ وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ لاحق ہے۔

Demand for Scientific Garbage Disposal : سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگائے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 2:19 PM IST

وادیٔ کشمیر کے خوبصورت، دلکش اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہر سال یہاں لاکھوں سیاح آتے ہیں، تاہم وادیٔ کشمیر میں بیشتر مقامات پر غیر سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہےno scientific garbage dumpling site in valley ، وہیں متعدد مقامات پر آبی وسائل کے متصل اور سڑکوں کے کنارے جمع گندگی سے قدرتی خوبصورت وادیٔ کشمیر کی شبیہہ کافی متاثر ہو جاتی ہے۔

سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ڈسپوز کیے جانے کا مطالبہ

مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی ستھرئی کے حوالے سے ’’کلین انڈیا مہم‘‘، ’’سوچھ بھارت‘‘ سمیت متعدد پروگرامز چلائے جا رہے ہیں جن پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ بھی کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر ان اسکیموں کا خاص اثر دکھائی نہیں پڑتا۔

وادیٔ کشمیر کے طول و ارض میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیںGarbage in kashmir۔ قصبہ جات سمیت دور دراز دیہات میں بھی باغات، سڑکوں کے کنارے حتی کہ آبی ذخائر کے متصل گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے نہ صرف آب و ہوا آلودہ ہو رہے ہیں بلکہ یہاں کی زرخیز زمین پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی باشندے نے بتایا: ’’مقامی لوگ بھی ادھر ادھر کوڑا کرکٹ انڈیل دیتے ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے بھی کوڑا کرکٹ سائنسی بنیادوں پر ڈسپوز نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بیانات جاری کیے جا رہے ہیں تاہم زمینی سطح پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لیے نہ تو اراضی منتخب کی جا رہی ہے اور نہ ہی سائنسی بنیادوں پر اسے ٹھکانے لگائے کے لیے پختہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘

ایک مقامی سیاسی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ڈسپوز نہ کیے جانے کے سبب نہ صرف زمین بنجر ہونے کا خطرہ لاحق ہے بلکہ وبائی امراض پھوٹ پڑنے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے گورنر انتظامیہ سے وادیٔ کشمیر میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر ڈسپوز کیے جانے کی اپیل Demand for Scientific Garbage Disposalکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.