ETV Bharat / state

No Public Transport in Trich Pulwama پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 9, 2023, 4:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترچھ علاقہ میں ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Trich Pulwama Residents Suffer Due to unavailability of Public Transport

a
a
پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں ایک جانب حکومت کی جانب سے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا، سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کشادگی کا عمل میں جاری ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ تاہم سڑکوں کی تعمیر سے جہاں عوام میں خوشی کی لہر تو دوڑ گئی ہے وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے حوالہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترچھ علاقے کو اگرچہ سڑک رابطہ سے قصبہ پلوامہ اور رتنی پورہ علاقے سے جوڑا گیا ہے تاہم ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترچھ علاقہ ضلع صدر مقام، پلوامہ، سے محض پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور سرکار نے علاقے میں سڑک تو تعمیر کی ہے تاہم ٹرانسپورٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’پبلک ٹرانسپورٹ، بس سے سفر کے لئے ہمیں ترچھ گاؤں سے تین کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے رہائشیوں خاص کر طلبہ، مریضوں، مختلف دفاتر میں کام کر رہے ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر مشکلات، اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشنوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب تھا تاہم چند برسوں سے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا۔‘‘ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قصبہ پلوامہ سے ترچھ، رتنی پورہ اور دیگر متعلقہ دیہات کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات سے جوجھنا نہ پڑے۔ ادھر، ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کو اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر، پلوامہ، کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی تاہم وہ کرسی (عہدہ) کئی برسوں سے خالی ہے۔

مزید پڑھیں: Ratnipora Pulwama Train Halt Station: رتنی پورہ، پلوامہ میں ٹرین ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.