ترال سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور برن پتھری گاؤں میں رہایش پزیر آبادی کو جدید دور میں بھی سڑک کی عدم دستیابی سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ناگہ بل سے برن پتھری اور بالائی علاقوں کو جانے والی سڑک انتہائی خستہ حال ہے، جس کی وجہ سے آبادی کو عبور و مرود میں زبردست مشکلات درپیش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ پی ایم جی ایس وائی تعمیراتی ایجنسی نے چار سال قبل تو لیا ہے لیکن اس سڑک کی تعمیر وتجدید ابھی مکمل نہیں ہو پائی ہے۔ مقامی لوگوں نے مذید کہا کہ خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان تو ہے ہی درد زہ میں مبتلا خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بیٹے کو زندہ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا ہے'
احتجاج پر آمادہ اس بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان ہے اور بار بار کی عوامی گزارشات کے باوجود متعلقہ حکام اس بارے میں ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی سڑک کی تعمیر وتجدید کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔