ETV Bharat / state

Tral Open Gym Park ترال، اوپن جم پارک کو کب مکمل کیا جائے گا؟

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ’’اوپن جم پارک‘‘ کا انتظامیہ نے دھوم دھام سے افتتاح کیا تاہم عرصہ دراز سے اس کو مکمل کرنے کے حوالہ سے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ No Progress on Open Gym Park in Tral

ترال، اوپن جم پارک کو کب مکمل کیا جائے گا؟

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 3:46 PM IST

ترال، اوپن جم پارک کو کب مکمل کیا جائے گا؟

پلوامہ: ایک طرف انتظامیہ عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹس جلد ہی مکمل کرنے کے دعوے کر رہی ہے وہیں ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ زمینی سطح پر بڑے پروجیکٹس کا افتتاح بڑے طمطراق کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن بعد میں ’’رات گئی بات گئی‘‘ کے مصداق ان پروجیکٹس کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑا جا رہا ہے۔ Open Gym Park in Tral Area of South kashmir’s Pulwama District

ضلع پلوامہ میں ترال ٹاؤن سے محض ڈیڑھ کلومیٹر دور نئی بستی میں اپنی نوعیت کے پہلے ’’اوپن جم پارک‘‘ کا افتتاح گزشہ برس کیا گیا تھا اور عوام کے بیچ یہ تاثر دیا گیا کہ ترال کے نوجوان کے لیے یہ پروجیکٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اوپن جم پارک کی فنسنگ تو کی گئی لیکن بعد میں کام کچھ اسطرح رکا کہ اب تک شروع بھی نہیں ہوا جسکی وجہ سے لوگ بالخصوص نوجوان نسل مایوسی کے شکار ہو گئے ہیں۔ Tral Open Gym park not Completed yet

ایک مقامی شہری، پرویز احمد، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ اوپن جم پارک کے اعلان کے بعد نہ صرف ترال بلکہ مضافاتی دیہات کے نوجوان بھی کافی خوش ہو گئے تھے تاہم اس پارک پر بورڈ تو آویزاں کیا گیا لیکن بعد میں کام کی سست رفتاری سے نوجوان مایوس ہو گئے۔ پرویز احمد کے مطابق ’’ایک ایسے وقت میں جبکہ نوجوان نسل منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے اوپن جم پارک کی وجہ سے ان کا دھیان کھیل کود کی طرف متوجہ ہو جاتا اور وہ جسمانی اور زہنی طور فٹ ہو جاتے لیکن بدقسمتی سے اوپن جم پارک کو مکمل نہیں کیا جا رہا۔‘‘

مزید پڑھیں: ترال: دو برس سے انڈور اسٹیڈیم تشنہ تکمیل

ترال کی جملہ آبادی کا مطالبہ ہے کہ نئی بستی میں تعمیر ہو رہی اوپن جم پارک کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.