ETV Bharat / state

Land Donor Awaits Compensation جل شکتی محکمہ کو اراضی دی، نوکری ملی نہ معاوضہ

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 11:58 AM IST

جل شکتی محکمہ کو سرکاری نوکری کے عوض چھ مرلہ زمین فراہم کرنے والے باشندوں نے حکام سے انہیں نوکری یا زمین کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ Tral Land donor awaits compensation

a
a

پلوامہ: بھلے ہی انتظامیہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے تاہم گاؤں دیہات میں اب بھی سینکڑوں اسکیمز نا مکمل ہونے سے سرکاری پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب ان اسکیموں کے لئے اپنی زمین فراہم کرنے والے افراد معاوضہ کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ No compensation provided to land Donor in Tral

’جل شکتی محکمہ کو اراضی دی، نوکری ملی نہ معاوضہ‘

سب ضلع ترال کے شاہ محلہ، چوپان بستی، چیواہ اولر نام کے علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم سال دو ہزار بارہ میں شروع کی گئی۔ پانی کی طرح روپیہ بہایا گیا لیکن نہ اسکیم مکمل ہو گئی اور نا اسکیم کے لیے زمین فراہم کرنے والے لوگوں کی مراد بر آئی۔ کیونکہ انہیں نہ نوکری ملی اور نہ ہی معاوضہ۔ اپنی فریاد سناتے ہوئے معراج الدین ریشی نام کے ایک شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سال دو ہزار سترہ میں اس نے پہلے جل شکتی محکمہ کو ایک کنال زمین دی اور اسے یہ بھروسہ دیا گیا کہ اس کے عوض اسے سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی تاہم سال 2019 میں پھر انتظامیہ کی ایک ٹیم نے کہا اب نوکری نہیں لیکن معاوضہ دیا جائے گا اور اس وقت چودہ مرلے زمین واپس کی گئی۔ Tral Resident Donated Land to Jal Shakti

مزید پڑھیں: اراضی وقف کرنے کے 13 برس بعد بھی معاوضہ سے محروم

معراج الدین نے دعویٰ کیا کہ چھ مرلہ زمین کا معاوضہ اب تک انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ کی جانب سے یہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اسکیم کو مکمل کرنے کے لئے کام دوبارہ شروع کریں گے لیکن میں تب تک کام کرنے نہیں دوں گا جب تک نہ مجھے اپنی ملکیتی اراضی کا معاوضہ نہیں دیا جاتا۔‘‘ معراج الدین نے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.