ETV Bharat / state

اونتی پورہ پولیس نے مشترکہ رہائشی مکان کو اٹیچ کیا - جنوبی کشمیر رہائش گاہ اٹیچ

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں حکام نے این آئی اے کورٹ کے احکامات کے تحت چھ بھائیوں کی مشترکہ رہائش گاہ کو اٹیچ کر دیا۔

اونتی پورہ پولیس نے مشترکہ رہائشی مکان کو کیا اٹیچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:54 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے مشترکہ رہائشی مکان کو کیا اٹیچ

پلوامہ (جموں کشمیر) : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو یو اے پی اے UAPA کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے چرسو گاؤں میں ایک رہائشی مکان کو اٹیچ کیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ رہائشی خورشید احمد بٹ اور ان کے پانچ بھائیوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکان کو ایم اے 4 اسپیشل کورٹ جموں کے حکمنامہ سے UA(P)A کی متعلقہ دفعات کے تحت اٹیچ کیا ہے۔ تاہم اس ضمن میں مزید تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو اٹیچ کیا تھا۔ اونتی پورہ میں اٹیچ کی گئی زیادہ تر غیر منقولہ جائیداد عسکریت پسندی یا علیحدگی پسندی کے ساتھ منسلک ہونے کے الزامات میں اٹیچ کی گئی ہے تاہم ایک منشیات فروش کے رہائشی مکان کو بھی اونتی پورہ میں گزشتہ دونوں اٹیچ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Houses Attached in Bandipora بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں دو رہائشی مکانات منسلک

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزامات پر مرکز نے جارحانہ پالیسی اپنا کر اب تک درجنوں مکانات زرعی اراضی کو اٹیچ کیا ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو قابو کرنے اور منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے کے لیے انتظامیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف بھی نکیل کسنی شروع کر دی ہے۔ جموں و کشمیر کے طول و ارض خاص کر وادی کشمیر میں منشیات فروشی کے ساتھ وابستہ ہونے کے الزام میں نہ صرف رہائشی مکانات، اراضی کو اٹیچ کیا گیا بلکہ منشیات فروشوں کے بینک کھاتوں کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.