ETV Bharat / state

پلوامہ خودکش حملہ: ایک اور ملزم گرفتار - این آئی اے تحویل میں لے لیا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقہ میں 14 فروری 2019 کو ایک خودکش حملے میں 40 سی ار پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس معاملے کی تحقیقات این ائی اے کر رہی ہے۔ این آئی اے نے انپی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے آج ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت 25 سالہ محمد اقبال راتھر ولد عبدالخالق راتھر ساکنہ فوٹلی پورہ چارشریف بڈگام کے بطور پر ہوئی ہے۔

محمد اقبال راتھر
محمد اقبال راتھر
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:15 PM IST

این آئی اے کے مطابق محمد اقبال نے جیش محمد کے عسکریت پسند اور اس سازشی کے اہم کارکن محمد عمر فاروق کی نقل و حرکت میں مدد کی ہے جو اپریل 2018 میں جموں خطے میں دراندازی کرکے وادی میں ایا تھا. محمد عمر فاروق نے دیگر افراد کے ہمراہ، حملے میں استعمال ہونے والے آئی ای ڈی کو جمع کیا تھا۔

این آئی اے کے زیر تفتیش جیش محمد سے متعلق ایک اور مقدمہ میں اقبال راتھر ستمبر 2018 سے عدالتی تحویل میں تھا۔ اسی طرح اسے جیل حکام نے آج جموں میں 2 جولائی 2020 کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا اور اس سے پوچھ تاچھ کے لئے اسے 07 دن کی این آئی اے تحویل میں لے لیا گیا۔

ابتدائی تحقيقات میں انکشاف ہوا ہے کہ محمد اقبال راتھر جیش محمد عسکری تنظیم سے مستقل رابطے میں تھا اور محفوظ پیغام رسانی کی درخواستوں پر ان سے رابطے میں تھا۔ محمد اقبال راتھر جیش محمد عسکریت پسند تنظیم کے نقل و حمل میں مدد کرتے تھے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی این آئی اے نے اس معاملے میں اب تک 06 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.