ETV Bharat / state

DC Pulwama Visits Several Offices ڈی سی پلوامہ نے ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کا معائنہ کیا

author img

By

Published : May 2, 2023, 6:57 PM IST

ڈی سی پلوامہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر بشارت قیوم نے مختلف دفاتر کا دورہ کرکے افسران سے ملاقات کی۔

ڈی سی پلوامہ نے کیا ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کا معائنہ

پلوامہ (جموں و کشمیر): ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر بشارت قیوم نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں کام کرنے والے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا۔ ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے دفتر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو آفس، ایجوکیشن، محکمہ بجلی، چیف پلاننگ آفیسر کے دفاتر سمیت کئی دیگر دفاتر کا معائنہ کیا اور کام کاج کا جائزہ لیا۔ بشارت قیوم نے دفاتر کے دورہ کے دوران محکمہ کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ موجود رہیں اور لوگوں کو مسائل اور شکایات کو بلا تاخیر حل کریں۔

انہوں نے افسران اور اہلکاروں کے لیے دستیاب سہولیات، انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ترقیاتی کمشنر نے افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ ورک کلچر اور وقت کی پابندی کو برقرار رکھیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے دفتر احاطے کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات پر بھی زور دیا۔ ڈی سی نے یقین دہانی کرائی کہ فوری عوامی خدمات کے لیے کسی بھی ضرورت کی صورت میں انتظامیہ دفاتر کی مکمل مدد کرے گی۔ معائنہ کے دوران ترقیاتی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، پلوامہ اور کئی دیگر سینئر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے چند روز قبل ہی انتظامیہ میں افسران کا تبادلہ کیا جن میں کئی اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ تبادلہ کیے گئے افسران میں ڈی سی پلوامہ بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر بشارت قیوم سے قبل بصیر الحق چودھری نے کئی ماہ تک بحیثیت ڈی سی پلوامہ اپنی خدمات انجام دیں۔ چودھری سے قبل اے ڈی سی ترال کا بھی تبادلہ کرکے انہیں سوپور اے ڈی سی کے عہدہ پر فائز کیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ ایس وائی نقاش کو اے ڈی سی ترال کے طور پر تعینات کیا گیا۔

مزید پڑھیں: DC Transferred In JK جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.