ETV Bharat / state

Primary Health Center building: پرائمری ہیلتھ سینٹر کی نئی عمارت تیار، محکمہ صحت کے حوالے کرنا باقی - عام لوگوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا

علاقے میں تقریباً یہ سبھی عمارتیں ایک سال سے تیار ہیں، تاہم آج تک ان پرائمری ہیلتھ سینٹرز کو نو تعمیر شدہ عمارتوں میں منتقل نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ Primary Health Center building

پرائمری ہیلتھ سینٹرکی نئی عمارت مکمل، محکمہ صحت کے حوالے کرنا باقی

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 5:17 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں کئی سال بعد پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نئی عمارت تیار ہوئی ہے لیکن ابھی تک اسے محکمہ صحت کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے صحت شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے کئی سارے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ یو ٹی کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نطر آرہے ہیں۔ Health department pulwama

پرائمری ہیلتھ سینٹرکی نئی عمارت مکمل، محکمہ صحت کے حوالے کرنا باقی

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے کئی سال قبل ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں ایک نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر قائم کیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائے اور اگرچہ اس نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کو علاقے کی پنچایت میں چلایا جا رہا تھا جو چند کمروں پر ہی مشتمل ہے، کئی سال قبل انتظامیہ نے اس علاقے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر بلڈنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب تقریباً یہ سبھی بلڈنگز ایک سال سے تیار ہے، تاہم آج تک پرائمری ہیلتھ سینٹرز کو ان نو تعمیر شدہ عمارتوں میں منتقل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ Primary Health Center building

ضلع پلوامہ کا ارہل علاقہ ایک دور افتادہ علاقہ ہے اور آبادی کے لحاظ سے بھی ایک بڑا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ وہیں اس علاقہ سے متصل کئی دیہات ہیں جو اس نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کے شروع ہونے سے ضلع پلوامہ کے ہسپتال پر بھی دباؤ کم ہو سکتا ہے، ساتھ ہی ایک وسیع آبادی کو بہتر طبی نگہداشت کی سہولت فراہم ہو سکتی ہے۔ Health Center in Pulwama

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمارے علاقہ میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کی بلڈنگ تو بنائی ہے لیکن ابھی تک وہاں پر علاج و معالجہ شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کو ایک ایمبولینس بھی دی گئی تھی تاہم اس کا آج تک کوئی اتا پتا نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔ انہوں نے انتطامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کو نئی بلڈنگ میں منتقل کریں تاکہ لوگوں کو بہتر طبی نگہداشت فرہم ہو۔

اس ضمن میں بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے بھی ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس بلڈنگ کو عوام کے نام وقف کریں تاکہ عام لوگ اس سے مستفید ہوں۔ اس ضمن میں اگرچہ ہم نے چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ہمارے فون اُٹھانا گوارہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Youth Meeting in Pulwama: جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے زیر اہتمام نوجوانوں کی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.