پلوامہ: ضلع پلوامہ میں 5 اگست 2019 کے بعد پہلی بار نیشنل کانفرنس کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ 5 اگست 2019 کے بعد اگرچہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بند کیا گیا تھا، وہیں تقربیاً تین سال گزارنے کے بعد اب وادی میں پھر سے سیاسی سرگرمیوں شروع ہونے لگی ہیں۔ اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے راجپورہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے کنونشن کا انعقاد گیا۔ اس اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ NC Workers Convention in Pulwama
کنونش میں نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے ضلع صدر کو اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے درپیش مشکلات انتظامیہ کے سامنے لانے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کروانے کی اپیل کی۔ اجلاس میں نیشنل کانفرنس ضلع صدر غلام محی الدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے لگھ بگھ تین سال کے بعد کارکنان کا اجلاس منعقد کیا جس میں ہم نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کریں۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات رکھے اور عوام کے درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کریں تاکہ وہ انتظامیہ تک پہنچا کر انہیں حل کروانے میں اہم کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: