پلوامہ: وادیٔ کشمیر بیش قیمتی قدرتی آبی ذخائر سے مالا مال ہے جہاں پہلے قریب قریب چند ہی قدم کے فاصلہ پر یہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی میسر ہورہا تھا تاہم اب کچھ خود غرض افراد ان آبی ذخائر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں بھی ایک قدرتی چشمہ ہے جہاں سے کبھی علاقے کے لوگ پینے کا پانی حاصل کررہے تھے لیکن کچھ خود غرض افراد اس چشمے کے گرد ونواح میں کوڑا کرکٹ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ چشمہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ Natural Water Bodies in Rahmo turned into Garbage Dump
یہ بھی پڑھیں:
مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علاقے میں پینے کے پانی کے مسائل کا لوگوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس علاقے میں ایک چشمہ ہے جہاں سے علاقے کو پینے کا پانی فراہم کیا جا سکتا ہے لیکن اس چشمہ کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا۔ spring in rahmoo pulwama۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس چشمے کی شان رفتہ بحال کرے تاکہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو سکے۔