ETV Bharat / state

پلوامہ: 'قومی مشن برائے خوردنی تیل' کا افتتاح - قومی مشن برائے خوردنی تیل

محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے آج ضلع پلوامہ کے شٹھ پرے پورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے کے کسانوں سے گفتگو کی، ساتھ ہی انہوں نے قومی مشن برائے خوردنی تیل کا افتتاح بھی کیا۔

پلوامہ: 'قومی مشن برائے خوردنی تیل' کا افتتاح

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 6:58 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مختلف میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیاں اور دھان کی کاشت کی جاتی ہے، جن کی وجہ سے یہاں کے لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں اور ایک کثیر آبادی کو روزگا مل رہا ہے۔

پلوامہ: 'قومی مشن برائے خوردنی تیل' کا افتتاح

ضلع پلوامہ ایگریکلچر سیکٹر میں پہلے نمبر پر آتا ہے کیونکہ ضلع میں ہر قسم کے میوہ جات، سبزیاں، دھان وغیرہ کی کھیتی ہوتی ہے جو کہ نہ صرف وادی میں بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی سپلائی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ ایگریکلچر سیکٹر میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔

محکمۂ زراعت نے سرسوں کے تیل کی بڑھتی قیمت کے پیش نظر رواں سال وادی بھر میں "قومی مشن برائے خوردنی تیل " کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت وادی بھر میں جو زمین دھان کی فصل کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس پر سرسوں کی کاشت کی جائے گی۔

اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ کے شٹھ پرے پورہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں پر ہزاروں کنال اراضی پر سرسوں کی جائے گی۔ جس کا افتتاح محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے کیا۔

اس موقع پر کسانوں کو کھیتی کے حوالے سے جانکاری دی گئی، ساتھ ہی محمکہ زراعت کی جانب سے انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی گئی۔

اس موقع پر محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ پروگرام ضلع پلوامہ میں اس لئے منعقد کیا کیوں کہ ضلع پلوامہ کشمیر میں ایگریکلچر سیکٹر پہلے نمبر پر آتا ہے۔ ضلع پلوامہ میں شالی، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ کی کاشت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ ڈے منایا جارہا ہے، جو کسانوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کی سبزیاں ملک کی دوسری ریاستوں کو بھیجتے ہیں۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ ان سبزیوں کو ملک سے باہر بھی بھیجے۔ سبزیوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے لئے محکمہ ہر وقت آپ کی مدد کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مشن شروع کیا ہے۔ جس میں ہم یہاں کی سبزیوں کو آرگینک طریقے سے اگائیں گے جو لوگوں کی صحت کے لیے نفع بخش ہو۔

اس موقع پر کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین نے ربی فصل کے حوالے سے ہمیں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جانکاری دی گئی کس طرح ہم معیاری اگانے میں کامیاب ہوں گے۔ ساتھ ہی کھاد کے استعمال کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔

کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت خالی دعوے کرتی ہے۔ وہ کسانوں کی بہبودی کا کام کررہی ہے لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انتظامیہ کھیتی باڑی کرنے کے لئے کسانوں کو جدید آلات فراہم کرے تاکہ وہ اچھے سے کھیتی باڑی کرسکیں۔

اس سلسلے میں محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو ورلڈ فوڈ ڈے طور پر منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ ڈے اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ لوگوں کو کھانے پینے کے لئے کچھ بھی میسر نہیں ہوا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی انتھک محنت کی وجہ سے آج ہمارے ملک کے گوداموں میں اناج موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.