ETV Bharat / state

Lok Adalat in Pulwama: پلوامہ میں 11 دسمبر کو قومی لوک عدالت کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 11دسمبر کو منعقد ہونے والی قومی لوک عدالت Lok Adalat in Pulwama میں اپنے تنازعات کو حل کرنے کے خواہشمند افراد کو فوری طور پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے مقدمات کو قومی لوک عدالت میں خوش اسلوبی سے طے کرنے کے لیے درج کیا جائے۔

Lok Adalat in Pulwama: پلوامہ میں 11دسمبر کو قومی لوک عدالت منعقد ہوگی

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 3:12 PM IST

چیرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پلوامہ کے مطابق ایک قومی لوک عدالت Lok Adalat in Pulwama کا انعقاد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ، پانپور، ترال اور اونتی پورہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

لوک عدالت کے دوران مختلف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے 7 بنچوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف نوعیت کے مقدمات بشمول MACT، ازدواجی و خاندانی تنازعات، مزدوری کے تنازعات، بینک کی وصولی، بجلی، پانی کے بلوں اور دیگر معاملات سے متعلق مقدمات کو تصفیہ کے لیے لیا جائے گا۔

اس ضمن میں متعلقہ عدالتی افسران سے قومی لوک عدالت میں پیش کیے جانے والے مقدمات کی نشاندہی کرکے مقدمات کی فہرست ڈی ایل ایس اے پلوامہ کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دریں اثنا، مجوزہ قومی لوک عدالت میں اپنے تنازعات کو حل کرنے کے خواہشمند افراد کو فوری طور پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے مقدمات کو قومی لوک عدالت میں خوش اسلوبی سے طے کرنے کے لیے درج کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.