پلوامہ:منشیات کو ختم کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار کی طرف سے تشکیل دی گئی افسروں کی کمیٹی نے مختلف ایف آئی آرز میں ضبط کیے گئے 19 کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور سائیکو ٹراپک مادے کو تباہ کر دیا ہے۔کمیٹی کی سربراہی منصف پلوامہ، فیضان نذر نے کی۔ جبکہ دیگر اراکین میں پلوامہ اور پانپور کے تحصیلدار، پبلک پراسیکیوٹر، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شامل تھے۔ فیلڈ آفیسر آلودگی کنٹرول بورڈ، پی ڈی اینڈ ایس جے پلوامہ کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور پی ڈیز اونتی پورہ اور پلوامہ کے تمام ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
کمیٹی نے کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم میں آئی جی سی لاسی پورہ میں این ڈی پی ایس کو سائنسی طور پر تباہ کر دیا، جو وادی میں بائیو میڈیکل ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کی واحد سہولت ہے۔پولیس اسٹیشن پلوامہ، پولیس اسٹیشن کاکاپورہ، پولیس اسٹیشن راجپورہ اور پولیس اسٹیشن لیتر کے 82 مقدمات میں ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کیا گیا۔ ضبط کی گئی اشیاء میں 5.3 کلو گرام چرس، 398.1 کلوگرام بھنگ پاؤڈر 3916.6 کلو گرام پوست کا بھوسا، 2105 بوتلیں کوڈین، 5.54 گرام براؤن شوگر شامل ہیں۔علاقے کے لوگوں نے مشق کے دوران افسران سے ملاقات کی اور ان کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: Drugs Recovered In LOC اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد