ETV Bharat / state

Nagbren Tourist Spot: ناگہ بیرن کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ

جموں و کشمیرکے ضلع پلوامہ میں واقع ناگہ بیرن کو سیاحتی نقشہ پرلانے کا مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار مل سکے، کیوں کہ ناگہ بیرن قدرتی طور پر دوسرے مقامات سے زیادہ خوبصورت ہے۔

ناگہ بیرن کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 11:17 AM IST

ناگہ بیرن کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ

ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گھنے جنگلات کے دامن میں واقع حاجن علاقہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے کٹا ہوا تھا، لیکن اب اس علاقے میں امسال پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سڑک پر میکڈمایزیشن کیا گیا، جس کی وجہ سے لوگوں نے سڑک کی تجدید و مرمت اور میکڈمایزیشن کو وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس علاقے میں عوام کے مسائل میں کمی ہوگی، کیونکہ سڑک ہی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ لیکن اقتصادی طور وہ تب خود کفیل ہوں گے جب یہاں نزدیکی جنگلات میں واقع معروف سیاحتی مقام ناگہ بیرن کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا۔

یہاں قدرتی طور پر سیاحت کے لیے درکار پُرکشش مناظر موجود ہیں، بس توجہ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اگر یہاں ٹورزم صنعت کو فروغ دیا جائے تو اس سے یہاں کے گھوڑے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عبدالرشید نام کے شہری نے بتایا کہ اگر ناگہ بیرن کو ٹورازم نقشے پر لایا جائے تو اس پچھڑے علاقے کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔
ایک اور شہری عبدالقیوم نے بتایا کہ یہاں کا علاقہ بالکل پسماندہ ہے۔ لوگ غریب ہیں، جن کو مزدوری بھی نہیں ملتی۔ اب جب کہ سڑک کی تعمیر ہوئی تو ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ اب ان کی قسمت بدلے گی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ناگہ بیرن جیسا سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام سے زیادہ خوبصورت ہے، لیکن ضرو رت اس بات کی ہے کہ ناگہ بیرن کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے۔

مزید پڑھیں: Tourists Enjoying In Kashmir اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے پہلگام میں سیاحوں نے رقص کرکے سماں باندھ دیا

علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک کی تعمیر یہاں کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جو پورا ہوچکا ہے اور اب ان کی توجہ یہاں شعبہ سیاحت کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی کیونکہ ناگہ بیرن واقعی ایک دلفریب مقام ہے جس کو سیاحتی نقشے پر لانے سے علاقے میں ترقی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.