جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہر ماہ میونسپل کونسلرز کی جائزہ میٹنگ منعقد کی جاتی ہے جس میں وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ وہی میونسپل کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ Councilors on Chairperson Behavior
اس سلسلے میں آج میونسپل کونسلرز کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں کچھ کونسلرز نے اس میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں کچھ بتایا نہیں جاتا۔ Monthly Councilors Meeting in Pulwama
یہ بھی پڑھیں: گاندربل میونسپل کونسل کے چیرمین کا دوبارہ انتخاب، ہلال احمد تانترے کامیاب
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب ہم مونسپل کونسل چیئرمین سے بات کرتے ہیں تو وہ محمکہ بلدیات کے افسر سے بات کرنے کے لئے کہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمکہ کے افسران ان میٹنگوں میں موجود ہی نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی قصبہ پلوامہ کو جاذب نظر بنانے کے لئے کام کررہے تاہم ہمیں قصبہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری فراہم نہیں کی جاتی جس سے ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ جو بھی اج تک ہم نے جائزه میٹنگس کی وہ بے سود رہی۔