میونسپل کمیٹی ترال کے صدر راکیش پنڈت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی ترال کے تحت آنے والے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار میں کافی سدھار آیا ہے اور مقامی لوگ بھی کافی تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برفباری کے دوران بھی میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے دل و جان سے کام کیا ہے لیکن تعمیراتی کام پر پابندی تھی لیکن اب تعمیراتی کام بھی شروع ہوگئے ہیں، اس لیے لوگوں کو کوئی بھی عمارت تعمیر کرنے کے دوران سرکاری احکامات کی پاسداری کرنی چاہیے کیونکہ ترال ہمارا اپنا قصبہ ہے اور اس کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کی خرابی پر کہا کہ قصبے میں روشنیوں کا جال بچھانے کے لیے ساڑھے تین سو لائٹس لگائی گئی ہے اور تقریبا ساٹھ سولر لائٹس بھی نصب کیے گئے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ لائٹز خراب ضرور ہوئی تھیں جن کو ٹھیک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔