ETV Bharat / state

راکیش پنڈتا کی ہلاکت پر ترال میونسپلٹی کا عملہ سوگوار

بی جے پی لیڈر اور ترال میونسپل کمیٹی کے صدر راکیش پنڈتا کو گزشتہ شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر قتل کر دیا، ان کی ہلاکت پر میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

راکیش پنڈتا کی ہلاکت پر ترال میونسپلٹی کا عملہ سوگوار
راکیش پنڈتا کی ہلاکت پر ترال میونسپلٹی کا عملہ سوگوار
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 1:33 PM IST

صدر میونسپل کمیٹی ترال راکیش پنڈتا کی ہلاکت کے بعد جہاں ایل جی منوج سنہا سمیت دیگر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہیں میونسپل کمیٹی ترال جہاں وہ بطور صدر کام کر رہے تھے، کے ملازمین بھی کافی مغموم نظر آ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے سکریٹری نے بتایا کہ راکیش ایک ملنسار انسان تھے اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی ترال کے دیگر ملازمین بھی راکیش کی ہلاکت سے نڈھال ہیں۔

راکیش پنڈتا کی ہلاکت پر ترال میونسپلٹی کا عملہ سوگوار

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے متعدد ملازمین نے مرحوم راکیش پنڈتا کو حلیم الطبع، ملنسار اور ملازم دوست انسان قرار دیا۔

میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ انسان دوست تھے اور ہمیشہ ترال کی مجموعی تعمیر و ترقی کے بارے میں کوشاں رہتے تھے۔'

دیگر ملازمین بشمول خاکروبوں نے بھی راکیش پنڈتا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ ہمیشہ ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھتے تھے اور جب بھی انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو وہ فوراً ملازمین کی داد رسی کرتے اور ترال کی مجموعی ترقی کے لیے مستعد رہتے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی لیڈر اور میونسپل کاونسل ترال کے چیئرمین راکیش پنڈتا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق تین عسکریت پسندوں نے ترال میونسپل کاونسل کے چیئرمین راکیش پنڈتا پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے ایک دوست کے گھر جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق راکیش پنڈتا نے سکیورٹی پروٹوکول کو نظر انداز کر کے محافظین کے بغیر ہی دوست کے گھر گئے جس کے سبب یہ سانحہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران عسکریت پسندوں نے وادی کشمیر میں بی جے پی کے نو (9) رہنماوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.