موسم سرما میں برفباری سے نمٹنے کے لئے ضلع پلوامہ کے ٹاون ہال پانپور میں آج چیئرمین میونسپل کمیٹی پانپور کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گٸ جس دورآن برفباری سے نمٹنے کے لئے ضروری باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا Meeting on winter Preparedness۔
میٹنگ میں برفباری کے علاوہ لوگوں کو پانی، بجلی و دیگر سہولیات میسر رکھنے کے حوالے سے ضروری معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ عام لوگوں کو سردیوں کے ان عیام میں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پروگرآم میں ایکزکیٹیو آفسر پانپور محمد اقبال، مبونسپل کمیٹی کے عملے کے علاوہ مونسپل کنوسلرز نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین میونسپل کمیٹی پانپور ، ملک یعقوب نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد سردیوں کے عیام میں لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانا ہے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں : اننت ناگ: موسم سرما کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی پروگرام کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا 'برفباری سے نمٹنے کے لئے انہوں نے مشینری کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو بھی تیار رکھا ہے اور کس بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مدنسپل کمیٹی پوری طرح سے تیار ہے۔'