ETV Bharat / state

Journalists Felicitated in Tral ایم سی ترال نے صحافیوں کی عزت افزائی کی

سب ضلع ترال میں میونسپل کمیٹی نے منعقدہ تقریب کے دوران صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو انعامات سے نوازا۔ MC Tral Felicitates Journalists

ایم سی ترال نے کی صحافیوں کی عزت افزائی
ایم سی ترال نے کی صحافیوں کی عزت افزائی
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 2:47 PM IST

ایم سی ترال نے کی صحافیوں کی عزت افزائی

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے علاقہ ترال کے جملہ مسائل کو اجاگر کرنے اور سرکاری اسکیموں کی جانکاری لوگوں تک بر وقت پہنچانے کے لیے ترال میں کام کر رہے صحافیوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صحافیوں کی عزت افزائی کے لیے میونسپل کمیٹی ترال کے آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ترال میونسپل آفس میں منعقدہ تقریب میں ایم سی صدر منظور احمد خان، وائس پریذیڈنٹ نزیر احمد سمیت دیگر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی اس موقع پر ترال کے مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کو انعامات سے نوازا گیا ان میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ منسلک شبیر بٹ سمیت دیگر مقامی و قومی اداروںکے ساتھ منسلک نامہ نگاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: SSP Baramulla Interacts with Journalists بارہمولہ کے ایس ایس پی کی صحافیوں کے ساتھ میٹنگ

اس موقع پر صدر ایم سی ترال منظور خان نے انعام حاصل کرنے والے صحافیوں کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آگے بھی عوامی مسائل کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو حال ہی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران بھی انعام سے نوازا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.