ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے ترال کا دورہ کیا۔ اس دوران ترال کے سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور مقامی نیشنل کانفرنس لیڈر شیخ رشید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ MP Hasnain Masoodi Visits Tral
رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سید آباد پستنہ سے وہاب صاحب کھریو پامپور رابطہ سڑک کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے بعد حسنین مسعودی نے سیکرٹریٹ ترال اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران اے ڈی سی ترال نے موصوف کو علاقے میں ہو رہی ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
وہیں اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسنین مسعودی نے کہا کہ پستونہ کھریو میں سڑک تعمیر ہونے سے نہ صرف ترال اور پامپور علاقے کا ملن ہوگا بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے ترال منی سیکرٹریٹ پر کام بند ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے پر زور دیا اور عوام کو یقین دلایا کہ یہ مسئلہ ایل جی انتطامیہ کے سامنے اٹھائیں گے اور جلد از جلد اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: DC Visits Main Bazar Kishtwar ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مین بازار کا دورہ کیا