ETV Bharat / state

گپکار الائنس موقع پرست سیاستدانوں کی ٹولی: الطاف ٹھاکر - ترال میں بی جے پی کے سینئر رہنما

بی جے پی کے سینئر رہنما الطاف ٹھاکر نے کہا کہ گپکار الائنس موقع پرست سیاستدانوں کی ایک ٹولی ہے، جو اب بے نقاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اس اتحاد کو نکار دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سجاد لون نے گپکار الائنس کو الوداع کہہ دیا ہے۔

گپکار الائنس موقع پرست سیاستدانوں کا ایک ٹولہ: بی جے پی

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:24 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ترال میں بی جے پی کے سینئر رہنما الطاف ٹھاکر نے گپکار الائنس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب گپکار گینگ کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کے بعد مزید لیڈران بھی گپکار الائنس کو الوداع کہنے جا رہے ہیں۔

گپکار الائنس موقع پرست سیاستدانوں کا ایک ٹولہ: بی جے پی

انہوں نے کہا کہ 'گپکار الائنس موقع پرست سیاستدانوں کی ایک ٹولی ہے، جو اب بے نقاب ہو رہی ہے اور عوام نے اس اتحاد کو نکار دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سجاد لون نے گپکار الائنس کو الوداع کہہ دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید سیاستداں اس خیمے سے ناطہ توڈ لیں گے۔'

الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ستر سال تک ان سیاستدانوں نے قوم کا استحصال کیا ہے اور دفعہ 370 کے نام پر ووٹ بینک کی سیاست کر رہے تھے۔ حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ دفعہ عارضی ہے، جو کبھی بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ تو ابھی آغاز ہے اور آئندہ دنوں میں مزید لوگ اس الائنس کو الوداع کہہ دیں گے۔ جلد ہی گپکار الائنس کا اتحاد زمین بوس ہو جائےگا۔'

یہ بھی پڑھیں: 'سیاحت، ثقافت اور ٹرانسپورٹ شعبوں کا جائزہ لیں گے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.