ETV Bharat / state

'ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا' - وجے کمار

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا اس حملہ میں جیش محمد نامی عسکری تنظیم ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

'ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا'

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 12:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ہوئی ہلاکتوں میں ملوث مبینہ عسکریت پسندوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے آج ہاری پاریگام اونتی پورہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انکی ڈھارس بندھائی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ چودھری محمد یوسف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا یقینی طور پر ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس عسکری تنظیم نے کیا تاہم شبہ ہے کہ اس میں جیش محمد ملوث ہو سکتی ہے۔

'ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا'

آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حمل رہتی ہے اور گذشتہ شب دو عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی او فیاض، اسکی اہلیہ اور بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔ تاہم اسپتال منتقل کرتے وقت فیاض ہلاک ہوا جبکہ دیگر دو اہل خانہ بھی بعد ازاں زندگی کی جنگ ہار گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے میں جیش محمد عسکری تنظیم کا ہاتھ ہو سکتا ہے اور اس واقعہ میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama SPO Shot: ایس پی او، اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک، جنوبی کشمیر میں کہرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.