اونتی پورہ: لارمو اونتی پورہ میں آج شام عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے ایک بنکر کو نشانہ بنانے کی غرض سے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا اور بعد میں فائرنگ کی۔ حملے کے بعد پورا علاقہ دہل اٹھا۔ فائرنگ کی وجہ سے دو سی آر پی ایف جوانوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حملے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: