ETV Bharat / state

ہفتہ قبل فوت ہوئی خاتون کا عسکریت پسند شوہر انکاؤنٹر کے دوران گرفتار

ظہور نے گزشتہ ماہ حزب المجاہدین عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے کئی آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔

ہفتہ قبل فوت ہوئی خاتون کا عسکریت پسند شوہر انکاؤنٹر کے دوران گرفتار
ہفتہ قبل فوت ہوئی خاتون کا عسکریت پسند شوہر انکاؤنٹر کے دوران گرفتار
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 9:41 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گنڈ بابا خلیل علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس دوران ایک عسکریت پسند زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق اس تصادم میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کا ایک مقامی عسکریت پسند ظہور احمد زخمی ہوا ہے جسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے ہسپتال میں منتقل کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی اہلیہ کی موت حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

عسکری صف میں شامل شخص کی اہلیہ کی موت

ظہور نے گذشتہ ماہ ہی عسکری صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ظہور نے گزشتہ ماہ حزب المجاہدین عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے کئی آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جن میں اس نے فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے فیصلے میں ان کے کنبہ کے افراد کو شامل نہ کرے۔ ظہور کا بڑا بھائی بھی عسکریت پسند تھا اور 1999 میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ظہور کی ایک 18 سالہ بیٹی اور 12 سال کا بیٹا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.