ETV Bharat / state

Firing in Achan Pulwama ملی ٹینسی ضرور کم ہوئی لیکن ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں، غلام نبی آزاد - کشمیری پنڈت کی ہلاکت

پلوامہ کے اچھن علاقے میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ملی ٹینسی ضرور کم ہوئی لیکن ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے نو مہینوں سے اقلیتی فرقے سے وابستہ افرادکو نشانہ بنایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 9:35 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے بانی غلام نبی آزاد نے کہاکہ یوٹی میں ملی ٹینسی ضرور کم ہوئی لیکن ایک سال سے ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران غلام نبی آزاد نے کہاکہ پلوامہ کے اچھن علاقے میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر می تشدد کا گراف کافی نیچے آیا ، ملی ٹینسی بھی کم ہوئی لیکن کیا وجہ ہے کہ پچھلے ایک سال سے مسلسل ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے نو مہینوں سے اقلیتی فرقے سے وابستہ افرادکو نشانہ بنایا گیا۔اُن کے مطابق مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ ٹارگیٹ کلنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے لیکن آج تک کسی کو نہیں پکڑا گیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے جوابدہی ہونی چاہئے کہ کیا وجہ سے ہے کہ ایک سال سے ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ ہریانہ میں ہو یا کشمیر میں بی جے پی یہاں اقلیتوں کی جان بچانے میں ناکام رہی ہے۔ وہ کشمیر میں نارمل حالات دکھانے کے لیے اقلیتوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کشمیر میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور بی جے پی ان کا استعمال صرف سیاسی مفادات کے لیے کر رہی ہے۔ ادھر عمر عبداللہ نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ واضح رہے کہ پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بینک گارڈ سنجے شرما کو ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجے شرما ان چند کشمیری پنڈتوں میں سے تھے جنہوں نے ناسازگار حالات کے باوجود اپنے آبائی مقام اچھن میں ہی رہنے کو ترجیح دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Achan Pulwama سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں سے نمٹنے کےلیے کھلی چھوٹ ہے، منوج سنہا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.