ETV Bharat / state

Grenade Attack in Pulwama: پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، غیر ریاستی مزدور ہلاک دو دیگر زخمی - اہم خبر جموں وکشمیر پولیس

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا حملے میں ایک غیر مقامی مزدور ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ Grenade Attack in Pulwama

migrant-worker-killed-two-injured-in-pulwama-grenade-blast
پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، غیر ریاستی مزدور ہلاک
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 10:17 PM IST

Updated : Aug 5, 2022, 9:30 AM IST

پلوامہ: آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کی تیسری برسی سے ایک دن قبل، گڈورہ پلوامہ میں ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک غیر مقامی مزدور ہلاک جبکہ دودیگر زخمی ہوئے۔

پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے پلوامہ کے گڑورہ علاقے میں غیر ریاستی مزدوروں پر گرینیڈ پھینکا جس میں ایک مزدور ہلاک جبکہ مزید دو شدید زخمی ہوۓ ہیں۔واقع کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیااور حملہ اوروں کی تلاش جاری کر دی گٸ ہے۔

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، غیر ریاستی مزدور ہلاک دو دیگر زخمی
پولیس نے تین مزدورں کی شناخت کی ہے جن میں سے ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت محمد ممتاز ولد محمد جالو ساکنہ سکوا پارسا بہار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے دو مزدوروں کی شناخت محمد عارف اور محمد مجبول ولد محمد عزیز ساکنہ رامپور بہار کے طور پر کی گٸ ہے جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔واضع رہے کہ یہ مزدور گڑورہ علاقے میں بستر بنانے کا کام کر رہےتھے۔ ہلاک شدہ غیر مقامی مزدور کا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کردی گئی۔

یہ دھماکہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے متنازع فیصلے کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ یہ دھماکہ اس موقعے پر انتظامیہ کی طرف سے منعقد کیے جانے والے پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی غرض سے عسکریت پسندوں نے کیا ہوگا۔تین ماہ قبل کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی تیسری برسی سے ایک دن قبل یہ حملہ انجام دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی جگہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ریاض احمد نامی پولیس اہلکار کو نزدیک سے گولیاں چلاکر ہلاک کردیا تھا۔

Last Updated : Aug 5, 2022, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.