پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مہاجر پنڈت کنبے کا ایک غیر آباد اور خستہ حال رہائشی مکان اچانک زمین بوس Migrant Pandit Family’s House Damaged ہو گیا۔
ضلع پلوامہ کے سرنو علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’علی الصبح اچانک یہ رہائشی مکان زمین بوس ہو گیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ مکان زمین بوس ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بجلی ترسیلی لائنز کو کافی نقصان پہنچا۔
مقامی باشندوں کہا کہ شمبھو ناتھ کول اور کاشی ناتھ کول کا آبائی مکان، جو علی الصبح زمین بوس ہو گیا، انتہائی خستہ ہو چکا تھا اور کافی عرصہ سے غیر آباد تھا Pandit Property Damaged۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی سال قبل مکان کا ایک حصہ پہلے ہی منہدم ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیں: Kashmiri Pandits on BJP's Promises: کشمیری مہاجر پنڈتوں کو بی جے پی کے وعدے اب سبزباغ کیوں لگنے لگے
وادی کشمیر میں 90 کی دہائی کے اوائل میں نامساعد حالات کے دوران دیگر سینکڑوں مہاجر پنڈت کنبوں Kashmiri Pandits کی طرح شمبھو ناتھ کول اور کاشی ناتھ کول کے کنبوں نے بھی ہجرت کی تھی۔