ETV Bharat / state

ترال: غیر ریاستی مزدوروں کی گھر واپسی - punjab

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ملک کی دیگر ریاستوں سے پھنسے مزدوروں اور تاجروں کو گھر واپس بھیجنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

غیر ریاستی مزدوروں کی گھر واپسی
غیر ریاستی مزدوروں کی گھر واپسی
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:34 PM IST

تجارت اور مزدوری کی غرض سے ہر برس ملک کی مختلف ریاستوں سے ہزاروں افراد وادی کشمیر وارد ہوتے ہیں، تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

غیر ریاستی مزدوروں کی گھر واپسی

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ملک کی دیگر ریاستوں سے پھنسے مزدوروں و تاجروں کو گھر واپس بھیجنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج ترال میں لاک ڈاؤن کے دوران جن غیر ریاستی مزدوروں کو انتظامیہ نے پناہ دی تھی ان کی گھر واپسی کے لیے انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے آج پنجاب گرداس پور سے تعلق رکھنے والے 31 غیر ریاستی مزدوروں کو ایس آر ٹی سی بس کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

اس موقع ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور انتظامیہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے جنہوں نے ان غیر ریاستی مزدوروں کو گرمجوشی کے ساتھ روانہ کیا غیر ریاستی مزدوروں نے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈگری کالج ترال میں 100 کے قریب غیر ریاستی مزدوروں کو مفت قیام وطعام کی سہولیات فراہم کی گئی اور آج 31 لوگوں کو اپنے گھروں کے لیے روانہ کیا گیا جبکہ دیگر افراد کی گھر واپسی کے لیے وہ وعدہ بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.