جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ Road Accident پیش آیا۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل Woman Killed In Accident بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ کے نزدیک چرسو کے مقام پر ایک نامعلوم گاڑی نے دماغی طور معزور خاتون Mentally Unsound Woman کو ٹکر مار دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کی موت موقع پر ہی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Raod Accident in Qazigund: قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی
سڑک حادثے میں جان گنوانے والی خاتون کا نام رحمتی بتایا جا رہا ہے۔ وہیں وہ آگاہنجی پورہ کی رہائشی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد اہلخانہ کو سونپ دیا ہے۔ وہیں حادثے کے متعلق اونتی پورہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Road Accident in Awantipora