ETV Bharat / state

Mega Health Camp in Pulwama پلوامہ میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے ضلع کوویڈ ہسپتال پلوامہ میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو مفت طبی مشورے دیئے گئے۔ Mega Health Camp in Pulwama Covid Hospital

پلوامہ کووڈ ہسپتال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 4:37 PM IST

پلوامہ کووڈ ہسپتال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے ایک میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا علاج کیا گیا۔

اس کیمپ میں عوام کو مفت طبی مشورہ دیا گیا جبکہ پرائیویٹ میڈیکل ایجنسیوں کی جانب سے مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ اس میگا میڈیکل کیمپ کا افتتاح ضلعی ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نےکیا اور ان کے ہمراہ محمکہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس کیمپ میں محتلف ہسپتالوں کے ڈاکٹر موجود تھے جنہوں نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور علاج کے بعد مریضوں کو مفت ادویات پرائیویٹ میڈیکل ایجنسیوں کی جانب سے دی گئی۔ اس موقع پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپوں سے عام لوگوں کو طبی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے یہ اقدام لوگوں کی بہتر طبی نگہداشت کے مدنظر کیا گیا، اور مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Free Medical Camp in Pulwama پلوامہ میں فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

اس موقع پر کئی مریضوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی پلوامہ اور ڈی سی پلوامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ آگے بھی منقعد کئے جانے چاہئے تاکہ یہاں کے لوگ اس سے مستفید ہوں سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.