ETV Bharat / state

Mega Gram Sabha Held in Tral ترال کے ہفو نگین پورہ میں میگا گرام سبھا کا انعقاد

ترال میں آج ایک میگا گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ اس گرام سبھا میں مقامی باشندوں نے افسران کے سامنے اپنے اپنے مسائل پیش کئے۔

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 1:47 PM IST

میگا گرام سبھا کا انعقاد
میگا گرام سبھا کا انعقاد
میگا گرام سبھا کا انعقاد

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے ہفو نگین پورہ میں آج ایک میگا گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔اس سبھا کی صدارت اے ڈی سی ترال سجاد یحی نقاش نے کی، جبکہ ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور سب ضلع آفیسران کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر عوام نے افسران کے سامنے اپنے اپنے مسائل پیش کئے۔یہ علاقہ چونکہ بنیادی طور پر ترقی سے پیچھے ہے، اس لئے لوگوں کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس موقع پر اے ڈی سی ترال سجاد یحییٰ اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کا مقامی لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا ۔میگا گرام سبھا سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال سجاد یحیٰ نقاش نے بتایا کہ مرکزی اور یو ٹی سرکاریں پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے پُر عزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بستی میں آکر بہت اچھا لگا۔کیوکنہ یہاں کے لوگ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے فکرمند ہیں ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے آفیسرز کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں پہلی بار کسی ضلعی سطح کے افسر نے دورہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے مسائل اب حل ہوجائینگے۔

مزید پڑھیں:Gram Sabha in Devar, Tral: دیور، ترال میں گرام سبھا کا انعقاد
اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ چونکہ ہفو نگین پورہ دو تین گاوں پر مشتمل ہے، لہذا اسے جلد ازجلد الگ کرنا چاہئے تاکہ زمینی سطح پر ترقی ہوسکے۔میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال سجاد یحییٰ نقاش نے بتایا کہ گرام سبھاوں میں سرکاری ملازمین کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.