جنوبی کشمیر کے ترال میں آج محکمۂ زراعت اور دیہی ترقی کی طرف سے دو الگ الگ میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا جس میں متعلقہ حکام اور بی ڈی سی چیئرمین اوتار سنگھ نے شمولیت کی۔ محکمۂ زراعت کی طرف سے منعقد تقریب میں پیڈی تھریشر تقسیم کئے گئے اور کسانوں کو جانکاری فراہم کی گئی۔
اس دوران محکمۂ دیہی ترقی کے مقامی آفس میں 'بیک ٹو ولیج' کے تیسرے مرحلے کے لئے بھی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی ڈی سی چیئرمین اوتار سنگھ، بی ڈی او ترال ڈاکٹر پرمروز اور مقامی پنچوں اور سرپنچوں نے بھی شمولیت کی۔
میٹنگ کے دوران 'بیک ٹو ولیج' کے تیسرے مرحلے کے لئے نہ صرف تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سب ضلع ترال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بھی بحث کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرمین اوتار سنگھ نے کہا کہ 'بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ دو اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس کے لیے تیاریوں کا جایزہ لینے کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی۔'