جنوبی کشمیر کے کاکاپورہ، پلوامہ میں چھاتی کے کینسر سمیت دیگر امراض سے متعلق خواتین کے لیے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
چھاتی کے کینسر کا پتہ لگانے، اسکی روک تھام، بروقت علاج اور ضرورری اقدامات اٹھانے کی غرض سے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں خواتین کے لیے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
طبی کیمپ میں بیرون وادی سے آئے ہوئے ڈاکٹروں نے خواتین کی جانچ کے علاوہ مفت ٹیسٹ بھی موقع پر ہی کیے گئے۔
اس موقع پر ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے اب تک وادی میں 200 ٹیسٹ کیے جن میں سے 11عورتیں اس عارضے میں مبتلا پائی گئیں۔
انہوں نے وادی کے کئی دیہی علاقوں سمیت جموں میں بھی طبی کیمپوں کا انعقاد جاری رکھ کر اس عارضے میں مبتلا مریضوں کا پتہ لگانے اور بر وقت علاج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔