ETV Bharat / state

Drive Against Polythene میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے پالتھین خلاف مہم کا آغاز

میونسپل کمیٹی ترال نے فارسٹ پروٹکشن فورس اور پولوشن کنٹرول بورڈ کے باہمی اشتراک سے ترال میں آج پالیتھین کے خلاف مہم شروع کی گئی۔ اس دوران دکانداروں سے پالیتھیں کو ضبط کیا گیا اور بعد میں اسے ضائع کیا گیا۔

mc-tral-launched-drive-against-polythene
میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے پالتھین خلاف مہم کا آغاز
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 9:26 PM IST

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے پالتھین خلاف مہم کا آغاز

ترال ( پلوامہ):جموں وکشمیر میں پالتھین سے صاف ماحول فراہم کرنے کی غرض سے جہاں سرکاری سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہیں جنوبی قصبہ ترال کو پالتھین سے پاک بنانے کی غرض سے میونسپلٹی کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات بھی آگے آرہے ہیں۔ اس ضمن میں جمعہ کے روز میونسپل کمیٹی ترال،فارسٹ پروٹکشن فورس اور پولوشن کنٹرول بورڈ کے باہمی اشتراک سے ترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا گیا اور پلاسٹک کے بنے ہوئے اشیاء اور پالتیھن کی بڑی مقدار کو ضبط کیا گیا۔بعد میں پالیتھین کو ایم سی ترال کے احاطے کے اندر ناقابل استعمال بنایا اور عوام کو یہ واضح پیغام دیا کہ پالتھین کا استعمال بالکل بھی نہیں کرنے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایم سی ترال کے ایک سینیئر عہدیدار عبدالسلام نے میڈیا کو بتایا کہ ترال ٹاؤن کو جازب نظر بنانے کے علاوہ پالتھین فری بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی ضمن میں آج یہ مہم شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں کئی محکموں کا تعاون شامل حال رہا جس دوران بڑی مقدار میں پالتھین کو ضبط کر کے ضائع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Polythene Free Jammu And Kashmir جموں و کشمیر کو پولی تھین سے نجات دلانے کے لئے مہم کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ اگر پالیتھین کا استعمال اسی طرح جاری رہے گا جس طرح آج کل اس کا استعمال ہورہا ہے تو پھر دس بیس برسوں کے بعد ہماری زمین میں پیداواری صلاحیت صرف دس فیصد رہ سکتی ہے ۔زمین بنجر ہو جائے گی اور لوگ دانے دانے کو ترس جاینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پالی تھین ایک ایسا زہر ہے جو ایک دم نہیں بلکہ آہستہ آہستہ اپنا اثر دکھاتا رہتا ہے۔انہوں نے عوام سے علاقے کو پالتھین فری بنانے میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.