ETV Bharat / state

ترال: دکاندار کے مثبت آنے کے بعد ماس ٹیسٹنگ کا عمل شروع - etv bharat urdu

ترال میں اب تک کورونا وائرس سے آٹھ افراد فوت ہوئے ہیں۔

tral
tral
author img

By

Published : May 6, 2021, 8:59 PM IST

کورونا کی دوسری لہر کے دوران جموں و کشمیر کے ترال میں حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ آج ترال کے بس اسٹینڈ میں قائم ایک قصاب کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد پولیس اور سیول انتظامیہ نے مذکورہ قصاب کی دکان کو سیل کر کے وہاں موجود گوشت کو بھی ضائع کیا۔

ترال: دکاندار کے مثبت آنے کے بعد ماس ٹیسٹنگ کا عمل شروع
قصاب کی دکان مین بس اڈہ میں موجود ہونے کی وجہ سے کافی علاقوں کے لوگ یہاں سے گوشت لیتے رہے ہیں جسکی وجہ سے پورے ترال علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر واقعہ کے بعد بس اسٹینڈ ترال اور ترال کے دیگر علاقوں میں لوگوں کی ماس ٹیسٹنگ شروع کی گئی ہے۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار شبیر احمد نے بتایا کہ ماس ٹیسٹنگ کے دوران ایک قصاب اور، ایک راہ گیر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس کے بعد ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور اب تک راہگیروں اور پچاس دیگر لوگوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کو سنجیدگی سے لیں اور رہنما خطوط پر مکمل پاسداری کریں۔واضح رہے کہ ترال میں اب تک اس مرض سے آٹھ افراد فوت ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.