ETV Bharat / state

پانپور میں مارشل آرٹ چمپیئن شپ کا انعقاد - انٹرنیشل اسکول پتل باغ پانپور مارشل آرٹ چمپیئن شپ

بچوں کو ذہنی و جسمانی طور پر تندرست رکھنے اور بری عادات سے دور رکھنے کی غرض سے ضلع پلوامہ کے انٹرنیشل اسکول پتل باغ پانپور میں مارشل آرٹ چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

marshal art championship held in international school patal bagh pampore
پانپور میں مارشل آرٹ چمپیئن شپ کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 9:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے انٹرنیشل اسکول پتل باغ پانپور میں بچوں کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے غرض سے یک روزہ مارشل آرٹ چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پانپور زون کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً پچاس سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

پانپور میں مارشل آرٹ چمپیئن شپ کا انعقاد

چمپیئن شپ کا مقصد بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیت کو ظاہر کرسکیں اور بچوں کو کھیل کود کی طرف ماٸل کر کے انہیں جسمانی اور ذہنی طور سے تندرست رکھنا ہے۔

اس موقع پر چمپیئن شپ کے منتظم کار بشیر احمد، محکمہ اسپورٹس کے ذمہ داران اور انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل و دیگر عملے نے شرکت کی، چمپیئن شپ کے منتظم کار بشیر احمد نے کہا پچھلے کئی مہینوں سے بچے گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی لیے انہوں نے یہ چمپیئن شپ منعقد کی ہے تاکہ بچوں کو ذہنی تناو سے دور رکھا جائے، اور بچوں کو مشغول کر کے بری عادات سے دور رکھا جائے۔

چمپیئن شپ میں شریک صوفی فلک جان نے کہا کہ ماشل آرٹ ہر لڑکی کے لیے ضروری ہے، اگر ایک لڑکی مارشل آرٹ جانتی ہے تو وہ اپنی حفاظت خود کر سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود سے انسان کا جسم صحت مند رہتا ہے، اس لیے ہر ایک لڑکی کو چاہیے کہ وہ کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.